کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 7دہشت گرد گرفتار
گرفتارملزمان کے قبصے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد - فائل فوٹوکراچی:کراچی میں عاشورہ کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سی ٹی ڈی نےکارروائی کرکےکالعدم تنظیم کے 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔
رات گئے سی ٹی ڈی نے نارتھ کراچی سیکٹر 5بی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا تو دہشت گروں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی فائرنگ کے بعد 2انتہائی مطلوب ملزمان سمیت 7دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کےانچارچ راجہ عمرخطاب کے مطابق ،دہشت گرد محرم الحرام میں کراچی میں دہشت گردی کی پلاننگ کر رہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور مقابلے کے بعد ان دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتارملزمان کے قبصے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ادھر لیاری سنگولین میں رینجرزنے گینگ وار تاجو گروپ کے خلاف کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار تاجوگروپ کا اہم ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے گینگ وار ملزم کی شناخت یونس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ جو پولیس کو اغواء،تاوان بھتہ خوری اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
لیاری میں ہی ایک اور کارروائی کے دوران محسن نامی بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق، بھتہ خور محسن لیاری میں دکانداروں سے بھتہ وصول کیا کرتا تھا۔
دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنل کوگرفتارکرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔
صدر پولیس نے کینٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 11مشبتہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ جہاں ان سے مزیذ تفتیش کی جائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔