پاک بھارت تعلقات پر22نکاتی پالیسی گائیڈ لائنزرپورٹ سینیٹ میں منظور
فائل فوٹواسلام آباد:پاک بھارت تعلقات اورموجودہ کشیدہ صورتحال پر22نکاتی پالیسی گائیڈ لائنزرپورٹ سینیٹ میں منظورہوگئی ہیں۔
چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاک بھارت تعلقات اورموجودہ کشیدہ صورتحال پر22نکاتی پالیسی گائیڈ لائنزرپورٹ پیش کی گئی جسے منظورکرلیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے پی ایم ڈی سی والا بل سینیٹ میں پیش کرنے کی بجائے مشترکہ اجلاس سے منظورکروا نے پراظہاربرہمی کا اظہارکیا ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سینٹ کونظراندازکرکے خطرناک روایت ڈال رہی ہے، سینٹ کو قانون سازی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، آئینی اختیارات کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ اس وقت ملک کا دفترخارجہ کمزورنظرآرہا ہے جبکہ بھارت سفارتکاری کے شعبے میں بہت تیز ہے۔ پاکستان کو دنیا میں تنہا کیا جارہا ہے۔
سینیٹ میں پیش کیے بغیرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پی ایم ڈی سی ترمیمی بل کی منظوری پرچیئرمین سینیٹ شدید برہم ہوئے۔
سینیٹ نے سنٹرل لاء آفیسرترمیمی بل ، اسٹیٹ لائف انشونس کارپویشن ازسرنوتنظیمی بل اور خصوصی اقتصادی زونزترمیمی بل بھی منظور کرلئے۔ سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔