سی پیک منصوبوں کے تحت ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، وزیر اعظم
فائل فوٹولاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
سی پیک منصوبوں کے تحت پورے ملک میں خوشحالی آئے گی اور لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔
لاہور میں کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایا کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
سی پیک پروجیکٹ کے بارے میں تاجروں کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 35 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں اور وہ ان منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ پاکستان میں اتنی سرمایا کاری کسی اور ملک نے نہیں کی جتنی چین نے کی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے ملک سے غربت اور بیروزگاری کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہو گا۔کاورباری شخصیات نے وزیر اعظم کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور گورنر رفیق رجوانہ کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت خرم دستگیر اور دیگر حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔