عمران خان سے احتجاج پر نظرثانی کی اپیل
File Photoاسلام آباد:عمران خان سے اسلام آباد میں احتجاج کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی گئی۔
آج نیوزکے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان فیصلوں پر نظرثانی کریں۔ان کاکہنا تھا کہ اگر احتجاج کا فیصلہ تبدیل ہوتا ہے تو مخالفین کی بیرونی سرمایہ کاری بھگانے کی کوشش ناکام ہوگی۔
اپنے بیان میں اسپیکر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تیس اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو حکومتی بینچز کی جانب سے شدید تنقید کا سامناہے اور حکومت ان پر الزام عائد کررہی ہے کہ عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے تیس اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کررکھا ہے، جس کےبعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی پائی جاتی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔