پاکستان کی 12 سالہ کشمیری بچے کے قتل کی شدید مذمت
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 12سالہ کشمیری بچے کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کہتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے ، جنید احمد کا بہیمانہ قتل بھارتی افواج کی بربریت کا جیتاجاگتا ثبوت ہے۔
کشمیرمیں جاں بحق 12 سالہ جنید کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 12سال کے کشمیری بچے کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنید احمد کا سفاکانہ قتل بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ مقبوضہ کشمیرکےعوام اپنے بنیادی حق کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق خودارادیت کامطالبہ کررہےہیں۔
اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری خونریزی کوفوری رکوائے۔
نفیس ذکریا نے بتایا کہ 3 مہینوں میں بھارتی فوج کی جارحیت سے اب تک 115کشمیری شہید اور15ہزارسےزیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔