حب ،رحیم یارخان:2 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق
فائل فوٹوکوئٹہ:حب اور رحیم یار خان میں 2ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حب کے علاقے ویراب کے قریب شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس الٹ گئی،حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب رحیم یارخان میں کوٹلہ پٹھان کے قریب تیز رفتار ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا جس کے باعث گاڑی ٹرک سے جاٹکرائی۔
حادثے میں کار میں سوار 5 میں سے 3 افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔