تحریک انصاف،شیخ رشید طاہرالقادری کو منانے میں ناکام

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2016 10:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران خان کو ایک اور جھٹکا، تحریک انصاف اور شیخ رشید طاہرالقادری کو منانے میں ناکام ہوگئے۔

پاکستان کی سیاست میں لندن پلان کا تذکرہ اس سے پہلے بھی کئی بار ہوتا رہا ہے  اور اب ایک بار پھر لندن پلان کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں ۔

 تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور ، جہانگیر ترین اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد ان دنوں لندن میں ہیں جبکہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی لندن تھے ۔

 ان افراد کی لندن میں موجودگی کے بعد یہ بازگشت سنی جا رہی تھی کہ حکومت مخالف احتجاج کا کوئی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے ، جسے لندن پلان کا نام دیا گیا ۔

 تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید ڈاکٹر طاہرالقادری کو منانے میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد طاہر القادری بغیر کسی سے ملے لندن سے کینیڈا چلے  گئے ہیں۔