سندھ:محرم کی سیکیورٹی،مراد علی شاہ کے طوفانی دورے

شائع 12 اکتوبر 2016 02:09pm
File Photo File Photo

کراچی :کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طوفانی دورے جاری ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد فوراً بعد ہی سندھ کے مختلف شہروں کی فضائی نگرانی کرنے پہنچ گئے۔

سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ خود کررہے ہیں، کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے مراد علی شاہ ایم اے جناح روڈ پہنچے،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز بھی مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزرگاہوں کا معائنہ کا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا انتظامات اپنی جگہ تاہم سیکیورٹی خدشات موجود ہیں۔کراچی کے مختلف روٹس کے دورے کے بعد مراد علی شاہ سندھ کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔

وزیراعلیٰ نے لاڑکانہ،جیکب آباد اورشکارپور سے برآمد جلوسوں کا بھی فضائی جائزہ لیا، فضائی سفر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اوردیگر پولیس افسران بھی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیااورسیکیورٹی پلان پرمکمل عملدرآمد کوسراہا۔