بھارت کےپاس سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی ثبوت نہیں ہیں،عبدالباسط
فائل فوٹونئی دہلی:بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
نئی دہلی میں ہائی کشمنر عبدالباسط نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو پھر مسترد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، لیکن یہ بھارت ہی ہے جو مقبوضہ کشمیر کے بنیادی مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے ثبوت کبھی بھی تیار کئے جاسکتے ہیں جبکہ اڑی حملے کی آزادانہ عالمی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی پابندی کرتا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں، سارک اجلاس پہلے بھی ملتوی ہوئے ہیں، لیکن یہ طے ہے کہ سارک اجلاس اس سال ہو یا اگلے سال میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔