ایم کیوایم لندن نے 4 رہنماؤں کی بنیادی رکنیت معطل کردی
فائل فوٹولندن:ایم کیوایم لندن نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر عامرخان، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرہ کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔
لندن میں ندیم نصرت کی زیرصدارت ایم کیوایم کے سینئر اراکین کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
لندن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر عامرخان،خواجہ اظہارالحسن،فیصل سبزواری اورشعبہ خواتین کی انچارج کشورزہرہ کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاگیا۔
اجلاس میں ایم کیوایم ذمہ داروں اورکارکنان کوتنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی اورخارج کئے گئے افراد سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیوایم نے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔