عمران خان، وزیراعظم کے سب سے بڑے خیر خواہ ہیں،خورشید شاہ

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2016 08:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماخورشید شاہ کہتےہیں کہ عمران خان، وزیراعظم کے سب سے بڑے خیر خواہ ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو میچورٹی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اگر کوئی پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے تو اسے اپنی بات منوانے کے لیے پارلیمنٹ کا راستہ اپنانا چاہیے۔

https://youtu.be/xkxuB7jvf6Q

اپوزیشن رہنما نے دھرنا سیاست کرنے والوں کو میچورٹی کا درس دیا ، انہوں نے عمران خان کو نواز شریف کا سب سے بڑا خیر خواہ بھی قرار دیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود کہتے ہیں کہ میں پاناما لیکس میں ملوث ہوں تو تحقیق ہونی چاہیے ،لیکن پھر ان کی جانب سے تحقیقات نہیں ہورہیں، جو شک وشکوک شبہات کو جنم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارساز ریلی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا بلکہ اس تعلق صرف شہداء کی یاد سے ہے۔