ملک میں جمہوریت کے نام پربادشاہت قائم ہے، چیف جسٹس
فائل فوٹوچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی کہتے ہیں ملک میں جمہوریت کے نام پربادشاہت قائم ہے، گڈ گورننس کی جگہ بیڈ گورننس ہورہی ہے۔
سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے سےمتعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہر جمالی حکومت پر برہم ہوگئے۔
ناصرف حکومت کی کارکردگی کو بیڈ گورننس قراردے دیابلکہ ملک میں موجودہ جمہوریت کو بادشاہت کا نام بھی دے دیا۔
اورنج ٹرین لائن کے حوالے سے جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے منصوبے شروع کرتی ہے اور بعد میں این اوسی لیتی ہے۔
چیف جسٹس نے غصہ کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پرمذاق ہورہا ہے،عوام کے ووٹ سے منتخب نمائندے ہی ایسے کام کرتے ہیں، ان چیزوں کیلئے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا۔
چیف جسٹس نے حکومت پنجاب اورشکایت کنندگان کے تین تین ماہرین کے نام طلب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ماہرین بتائیں کہ ٹرین چلنے سے تاریخی عمارات کونقصان پہنچے گا یا نہیں۔
عدالت نے حکومت پنجاب کی درخواست پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔