ججز نظر بندی کیس:مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
پرویز مشرف پر 60 ججز کو نظر بند رکھنے کا الزام عائد ہے - فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
ججزنظربندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔
دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش اور پولیس افسر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم کی جانب سے جونئیر وکیل نے پیروی کی۔
سیکریٹریٹ پولیس نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ۔
جس میں انکشاف کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے چک شہزاد فارم ہائوس پر چھاپہ مارا گیا لیکن معلوم ہوا کہ ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔
ملزم کے جونئیر وکیل نے استدعا کی کہ سینئر کونسل بیرون ملک ہیں وقت دیا جائے۔
عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
پرویز مشرف پرسابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت 60 ججز کو نظر بند رکھنے کا الزام عائد ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔