بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم

شائع 13 اکتوبر 2016 01:47pm
File Photo File Photo

لندن :بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا گیا۔

آج نیو زکے مطابق محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کیخلاف بھی کیسز ختم کردیئے گئے ہیں۔ یہ منی لانڈرنگ کیس ناکافی ثبوت کی بناء پر ختم کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کراون پراسیکیوشن نے کیسز ختم کیے ہیں۔

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ کسی پارٹی سے متعلق نام جاری نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس کیس میں پہلے زیر تفتیش اور منسلک افراد کے نام ظاہر کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیسز کی تفتیش جولائی دوہزارتیرہ میں شروع ہوئی تھی اور تین جون دوہزار چودہ  کو  ان کو اس سلسلے میں حراست لیا گیا ہے۔

متحدہ کے قائد الطاف حسین سے تفتیش کے دوران ان کے آفس پر چھاپہ مارا گیا تھا جس میں وہاں سے بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔لندن پولیس کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی تھی کہ چھ دسمبر دوہزار بارہ انسداد دہشت گردی کے یونٹ کے چھاپے کے دوران نقد رقم بڑی مقدار میں برآمد ہوئی تھی۔

دوہزار دس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق کا قتل کردیا گیا تھا، وہ الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔