پاک سرزمین پارٹی کی فاروق ستار کو کام ملکر کرنیکی پیشکش
File Photoکراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے فاروق ستارکوساتھ ملکرکام کرنے کی دعوت بھی دیدی۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ ڈی جی رینجرزکراچی کوامن کاگوارہ بناکریا پانچ ہزارافراد کوپکڑنے کی میراث چھوڑکرجاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عسکری ادارے عارضی ماحول فراہم کرسکتے ہیں،امن قائم کرناسیاسی قوتوں کا کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کاہارڈویئرانکے پاس ہےتوسافٹ ویئرپاک سرزمین پارٹی ہے۔مصطفٰی کمال کاکہناتھا کہ فاروق ستارہمیں برے لوگوں فہرست فراہم کردیں تاکہ ہم انہیں اپنی جماعت میں شامل نہ کریں۔فاروق ستارکوملکرکام کرنے کی پیش کش بھی کردی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کوبدلنے کا موقع دیاجاناچاہیے۔اس موقعے پر رکن رابطہ کمیٹی شاکرعلی،نیک محمد اورسلیم تاجک نے پی ایس پی میں شمولیت اختیارکرلی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔