سپریم کورٹ: پانامہ لیکس پر سماعت بیس اکتوبر کو ہوگی
File Photoاسلام آباد: سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس معاملے پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت پانچ دائر درخواستوں پرسماعت کیلئے بیس اکتوبرکا دن مقررکردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق پانامہ لیکس معاملے پر سیاسی جماعتوں اور انفرادی حیثیت میں دائر درخواستوں کو بیس اکتوبرکو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا ، بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ، عدالت عظمیٰ تحریک انصاف ، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ اور وطن پارٹی کی درخواستوں پر سماعت کریگی۔ طارق اسد ایڈووکیٹ کی ذاتی حیثیت میں دائر درخواست پر بھی سماعت کی جائیگی ۔
پانامہ لیکس معاملے، کمیشن کے قیام اور وزیراعظم کے احتساب سے متعلق تمام درخواستیں آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی شق تین کے تحت دائر کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف نے دس اکتوبر کو پانامہ پیپرز پر دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے بھی درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سماعت سترہ اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کی جائے جو عدالت عظمیٰ کی جانب سے بظاہر منظور کر لی گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔