صدر پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
فائل فوٹواسلام آباد:صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں مگر مظالم اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان ممنون حسین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کیلئے بےپناہ قربانیاں دیں جسے سلام پیش کرتے ہیں۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ کشمیر پر خاموش ہیں، انہیں معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جواہر لال نہرو مسئلہ کشمیرکو خود عالمی برادری کے سامنے لے گئے تھے، لہٰذامسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔