کل اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیں گے،چئیرمین پی ٹی آئی

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2016 10:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں احتجاج کی تاریخ میں ایک دو روز کا ردوبدل ہوسکتا ہے،کل اسلام آباد اور شہر کے وہ تمام راستے بند کردیں گے جو سرکاری دفاتر کی جانب جاتے ہیں ۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد دھرنے کا پلان بتا دیا،انہوں نے کہا کہ اس بار احتجاج کی نوعیت الگ ہوگی، اسلام آباد میں وہ تمام راستے بند کردیں گے جو سرکاری دفاتر کو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے،ملکی اداروں پر شریف مافیہ کا قبضہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا، اگر لاٹھیاں ماری گئیں تو اس کا رد عمل بھی آئے گا۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ  احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،اس  کے علاوہ احتجاج میں شرکت کی سب کو دعوت ہے۔