ن لیگ کا دور مسائل اور پیپلزپارٹی کا دور خوشحالی لایا:بلاول بھٹو

شائع 16 اکتوبر 2016 04:36pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فون سے اڑنے والی پتنگ اب کٹ چکی ہے، 2018میں اب پیپلزپارٹی بسنت منائے گی۔

پیپلزپارٹی نے کراچی میں بھرپور سیاسی طاقت  کا مظاہرہ کیا۔بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین پر طنز کے تیر برسائےکہا  کہ 2018 میں اب تیر چلے گا۔

مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے  انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کا دور مسائل اور پیپلزپارٹی کا دور خوشحالی لایا۔

انہوں نے کہا  کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے خود بکھر چکے۔

بلاول بھٹو نے  اس سے قبل بلاول چورنگی پر خطاب کیاجس میں انہوں نے کہا کہ شیر کے شکار کا ٹھیکا ایک کھلاڑی کو دیا گیا ہے،لیکن یہ وقت اب مایوسی کا نہیں ہے۔

انہوں نے مخالفین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک کو تباہ کررہے ہیں ان سے اپنے وطن کو آزاد کرائیں گے۔

زبردست استقبال پر بلاول بھٹو نے لیاری کے مکینوں کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ لیاری کسی اور کا نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کا ہی گڑھ ہے۔