پاکستان کا چوتھا جوہری توانائی پلانٹ آزمائشی بنیادوں پرقومی گرڈ سے منسلک
فائل فوٹوپاکستان کے چوتھے جوہری توانائی پلانٹ چشمہ یونٹ تھری کو آزمائشی بنیادوں پرقومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔
پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق جوہری توانائی پلانٹ چشمہ یونٹ تھری نے قومی گرڈ کو بجلی کی ترسیل شروع کر دی ہے۔
جوہری پلانٹ آزمائشی بنیادوں پر چالیس میگاواٹ بجلی پیدا کریگا جبکہ مکمل آپریشنل ہونے پر بجلی کی ترسیل 340میگاواٹ تک پہنچ جائیگی۔
چشمہ یونٹ تھری پاور پلانٹ کی آزمائش کے دوران پلانٹ کی حفاظتی اورکارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی۔
اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق آزمائش مکمل ہونے پر یونٹ کا باقاعدہ افتتاح دسمبرکے آخرمیں کیا جائے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔