بلاول کو وزیراعظم کی کرسی پربٹھائیں گے،مراد علی شاہ

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2016 07:28am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2018کے الیکشن کے بعد بلاول بھٹو کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گے، ملک کو ترقی کی اس راہ پر گامزن کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کارساز پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ریلی کا اختتام نہیں ہوگا بلکہ انتخابات جیتنے تک کیلئے ریلی کا آغاز ہورہا ہے۔

انھوں نےکہا کہ اگلے الیکشن میں انشا اللہ نوازشریف جائیں گے اور بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر کی سازش کرنے والے آج دربدر ہیں، بلاول کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرے گی۔