قومی فضائی کمپنی کاحج آپریشن مکمل،51 ہزارحجاج کی وطن واپسی

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2016 09:34am
آخری پرواز 200 حجاج کو لے کر آج صبح جدہ سے کوئٹہ پہنچی - فائل فوٹو آخری پرواز 200 حجاج کو لے کر آج صبح جدہ سے کوئٹہ پہنچی - فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی فضائی کمپنی کا حج آپریشن مکمل ہو گیا ، 248پروازوں کے ذریعے 51ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ،17ستمبر کو شروع ہونے والے حج واپسی آپریشن کے دوران 123خصو صی حج پروازوں سمیت 125 شیڈول پروازوں کے ذریعے51 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے۔

 آخری پرواز 200 حجاج کو لے کر آج صبح جدہ سے کوئٹہ پہنچی، 4 اگست سے شروع کئے گئے قبل از حج آپریشن کے دوران کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ، ملتان ، سکھر، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور رحیم یار خان سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازیں چلائی گئیں ۔

 ترجمان کے مطابق ،حج واپسی آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت آمد و رفت کا تناسب 98 فیصد رہا ۔