رحیم یار خان ٹریفک حادثہ:وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رحیم یارخان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رحیم یارخان ٹریفک حادثے میں 27افراد لقمہ اجل بن گئےاس افسوسناک واقعے پروزیراعظم نوازشریف نے انتہائی دکھ کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی،وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کیں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔
وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔