رحیم یارخان:2 مسافربسوں کے درمیان تصادم،27 افرادجاں بحق
رحیم یار خان میں خانپور روڈ پر خوفناک حادثہ صبح 7بج کر 30منٹ پر پیش آیا - فائل فوٹورحیم یار خان میں خان پور روڈ پر 2مسافربسوں کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں 27 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ 70سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
رحیم یار خان میں خانپور روڈ پر خوفناک حادثہ صبح 7بج کر 30منٹ پر پیش آیا ،جب فیصل آباد سے آنے والی بس کراچی سے آنے والے ایک بس سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ دونوں بسیں الٹ گئیں، جس کے باعث مسافر بسوں میں پھنس گئے،جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس بھی قدرے تاخیر سے پہنچیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بسوں میں ہنگامی اخراج کے راستے بھی بند تھے،بھاری بھرکم بسوں کو روڈ سے ہٹانے کیلئے کرین بھی پہنچائی گئی۔
کافی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو بسوں سے نکالا ،حادثے کی شکار ایک بس میں طلبا سوار تھے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خانپور اور رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ،حادثہ ڈرائیورز کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔