میڈیا ہاؤس پرحملہ کیس:30ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
فائل فوٹوکراچی :کراچی کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے میڈیا ہاؤس پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا ہاؤس پرحملےوملکی سالمیت کونقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کنور نوید، قمر منصور اور شاہد پاشا کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہارکیا ۔
تفتیشی افسر نے مفرور ملزم کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔
عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،عامر خان سمیت 30 سے زائد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفتیشی افسرنے بتایا مفرورملزمان میں ذاکر قریشی، محمد جاوید کاظمی، گلفراز خٹک، عارف خان ، اکرم راجپوت، اشرف نورشامل ہیں۔
عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔