لاہور میں میاں، بیوی اور 2بچوں کو قتل کردیا گیا
فائل فوٹولاہور:لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں میاں، بیوی اور 2بچوں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،نواب ٹاون کے علاقے رسول پورہ میں آج صبح محمد مالک نامی شہری کے گھر میں نامعلوم افراد نے 27سالہ محمد مالک ،اس کی بیوی آسیہ اور ان کے 2بچوں 4سالہ آصف اور 2سالہ مریم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو گلادبا کر مارا گیا ہےجبکہ واقعے کے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکیں گے۔
پولیس عینی شاہدین اور لواحقین کے بیانات قلمبند کررہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔