سانحہ 12مئی کیس کی سماعت ملتوی ، تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب
فائل فوٹوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12مئی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ 12مئی کے 4کیسز کی سماعت ہوئی،میئرکراچی وسیم اختر کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے بتایا کہ آپ کی جے آئی ٹی ہوئی ہےعدالت کونہیں بتایاگیا،عدالت پہلے آپ سب کوسنے گی ریکارڈدیکھے گی،پہلے حتمی چالان آئے توپھرجائزہ لیاجائے گا۔
وسیم اختر نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ مجھے کس جرم کی سزادی جارہی ہے میری کیاغلطی ہے۔یہ جھوٹی ایف آئی آر ہے یہ بدنام لوگ ہیں،جھوٹی ایف آئی آرپران پولیس اہلکاروں اور مدعی کوگرفتارکیاجائے۔
وسیم اختر کے بیان پر عدالت نے کہا کہ آپ اتنا غصہ نہ کریں،باربار کیوں بتاتے ہیں کہ آپ میئر ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ مجھے بیل دیں مجھے کام کرنا ہے،ٹاک شو کی بنیاد پرکیس کیسے بن سکتا ہے۔
عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ جذبات پرقابو رکھیں، جج کوسب کچھ دیکھ کرفیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ ایک ہفتے کی تاریخ زیادہ ہےتاہم عدالت نے کارروائی ختم کرتے ہوئے آئندہ سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔