الیکشن کمیشن نے عمران خان کوباضابطہ نوٹس جاری کردیئے
فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق درخواست پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوباضابطہ نوٹس جاری کردیئے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی،ہاشم علی بھٹہ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکررکھی ہے۔
درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ عمران خان کی سیاسی جماعت نے ممنوع ذرائع سے بیرون ملک سے فنڈز لئے،عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہیں اترتے،نااہل قراردیا جائے۔
جس پرچیف الیکشن کمشنرنے استفسارکیا کہ عمران خان نے کون سے ممنوع ذرائع سے فنڈز وصول کئے ہیں۔
جس پردرخواست گزارکے وکلا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غلط سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش کئے ہیں،ممنوعہ ذرائع سے فنڈز میں بیرون ملک سے سیاسی جماعت کے لئے فنڈز لینا بھی شامل ہے۔
الیکشن کمیشن نے وکلا ءکے دلائل کے بعد نااہلی کی درخواست کو پارٹی فنڈزکیس میں ضم کردیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبرتک ملتوی کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔