وزیراعظم اقتدار بچانے کے لئے فوج کو کمزورکر رہے ہیں،عمران خان
نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے خود کو احتساب کےلئے پیش کردیں،عمران - فائل فوٹواسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف اپنا اقتدار بچانے کے لئے فوج کو کمزور کررہے ہیں۔
عمران خان کے وزیراعظم پر پھر سنگین الزامات،انہوں نے وزیراعظم کو پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث قراردے دیا۔
کپتان نے حالیہ دنوں ایک متنازع اخباری خبر کے حوالے سے کہا کہ سیکیورٹی لیک کرنے والے ملک کے غدار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ خبر لیک کرنے والوں کےنام سامنے لائے جائیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے دوٹوک کہہ دیااب ہم مذاکرات کے چکر میں نہیں پڑیں گے،حتمی مذاکرات تو دو تاریخ کو اسلام آباد میں ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔