کراچی:حساس اداروں کی کارروائی،4 دہشت گرد گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے گارڈن ہیڈکوارٹر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی ٹی ڈی آپریشن اور حساس اداروں نے کورنگی بلال کالونی میں مشترکہ کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان خطرناک دہشت گرد ہیں،جن میں،ملزم حافظ نور عرف نور غوثیہ نے 50 سے زائد خودکش جیکٹس تیار کیں۔
اس کے علاوہ ملزم ذکریا عرف معاویہ نے وزیرستان میں پاک فوج کیخلاف کارروائی کی،ملزم ٹارگٹ کلنگ میں سہولت کاری کا کام بھی سرانجام دیتا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔