پاناما لیکس کا فیصلہ  اعلیٰ عدلیہ کو کرنے دیں،عابد شیر علی

شائع 22 اکتوبر 2016 07:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

فیصل آباد:وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دھرنے کے دوران عمران خان خود پر حملہ کروا کر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہناتھا کہ عمران خان سی پیک منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی چئیرمین احتجاجی دھرنے میں خود پر حملہ کروا کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی۔

 انہوں  نے کہا کہ پاناما لیکس کیس اعلیٰ عدلیہ میں ہے اور عدالت کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ  پی ٹی وی پر حملہ کر کے دو سیاسی کزنوں نے ایک دوسرے کومبارکباد دی تھی، عمران خان خود کو بند گلی میں لے جا چکے ہیں،انہیں اب بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔