حکومت کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی کی حکمت عملی تیار

شائع 22 اکتوبر 2016 04:23pm
File Photo File Photo

اسلام آباد:تحریک انصاف نے احتجاج کامیاب بنانے کیلئے آگاہی کیمپ لگانے کے ساتھ دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کیلئے نقشہ تیار کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی تنظیمی کمیٹی متحرک ہوگئی ہے،یوتھ ونگ اسلام آباد اور راولپنڈی کے گلی محلوں سمیت کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں بھی آگاہی کیمپ لگائے گی۔

جس کے تحت عوام کو احتجاج کے مقاصد سے آگاہ کیا جائے گا۔ عمران خان بھی انتیس اکتوبر کو کیمپس کا دورہ کریں گے۔یہ فیصلہ عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کیلئے نقشہ بھی تیار کرلیا ہے۔جس کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مقامات کا تعین ہوچکا ہے اور جلسے کیلئے ایکسپریس وے کا انتخاب کیا جائے گا۔ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک پڑاو ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔