پیپلز پارٹی نوازشریف کی مدد کررہی ہے، عمران خان
فائل فوٹواسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے پیپلز پارٹی نوازشریف کی مدد کررہی ہے، جو کہہ رہے ہیں سڑکوں پر نہ نکلیں وہ خود کرپٹ ہیں، انہیں ڈر ہے کہ پھر ان کی باری بھی آجائے گی۔
ڈی آئی خان روانگی سے قبل عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ سرحدوں کی محافظ فوج کو بدنام کیا جارہا ہے، قومی سلامتی پر لیک خبر کی تحقیقات نہیں ہوئیں، الزامات کی انگلیاں وزیراعظم پرہاؤس پراٹھ رہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انصاف کے ادارے کام نہ کریں تو احتجاج کرنا حق اور آخری راستہ ہے، حکومت نے 2نومبر کو روکا تو اپنا ہی نقصان کرے گی، ہم نواز شریف کا استعفی مانگ رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمیں احتجاج سے روکنے والے اپنی باری کے منتظر ہیں اور خود کو اپوزیشن قرار دینے والے نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،احتجاج ضرور ہوگا، اگر تیسری قوت کو موقع ملا تو ذمہ داری نوازشریف پر ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔