ایم کیو ایم پاکستان کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان
فائل فوٹوکراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔فاروق ستارکہتے ہیں کہ مہاجرعوام اورکارکنان کو 22 اگست کے نعروں کی عینک سے نہ دیکھا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارنے ایک بارپھریقین دلایا کہ ایم کیوایم پاکستان ایک ہی ہے اوراپیل کی کہ مہاجروں کو 22 اگست کے نعروں کی عینک سے نہ دیکھا جائے۔
فاروق ستار نے دو روزمیں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا اوربتایا کہ عوامی نمائندے گلی محلوں کی سطح پرلوگوں سے رابطہ کریں گے۔
فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ارباب اختیارایم کیوایم کے ساتھ ہونے والے مظالم اورناانصافیوں کا ازالہ کریں۔ہمارے اراکین اسمبلی وائٹ پیپرکی پہلی قسط جلد عوم کے سامنے رکھیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔