بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ،2شہری شہید

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2016 09:44am
پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑجواب دیا - فائل فوٹو پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑجواب دیا - فائل فوٹو

راولپنڈی:بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2پاکستانی شہری شہید جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ،چپراڑ، ہڑپال، چروا اورپخلیاں سیکٹرزمیں رات گئے بھارت نے  فائرنگ کی اورسویلین آبادی کونشانہ بنایا ، پاک فوج نے بھرپورجواب دیا ۔

https://youtu.be/AA8mFIgfxNU

آئی ایس پی آرکے مطابق ،بھارتی فوج کی شہری آبادی پرفائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچی اورایک شخص شہید ہوئے ، بچی کی شناخت ہانیہ کے نام سے ہوئی جبکہ شہید ہونےوالے محمد لطیف کا تعلق جنگلورا سے ہے ۔

 زخمی ہونے والے 7افراد کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔