بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ،2شہری شہید
پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑجواب دیا - فائل فوٹوراولپنڈی:بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2پاکستانی شہری شہید جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ،چپراڑ، ہڑپال، چروا اورپخلیاں سیکٹرزمیں رات گئے بھارت نے فائرنگ کی اورسویلین آبادی کونشانہ بنایا ، پاک فوج نے بھرپورجواب دیا ۔
https://youtu.be/AA8mFIgfxNU
آئی ایس پی آرکے مطابق ،بھارتی فوج کی شہری آبادی پرفائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچی اورایک شخص شہید ہوئے ، بچی کی شناخت ہانیہ کے نام سے ہوئی جبکہ شہید ہونےوالے محمد لطیف کا تعلق جنگلورا سے ہے ۔
زخمی ہونے والے 7افراد کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔