کوئٹہ حملہ:دہشتگردوں کوافغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں،آئی جی ایف سی

اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2016 07:58am
شب 11بج کر 10منٹ پر پولیس کالج پر حملے کی اطلاع ملی،آئی جی ایف سی - فائل فوٹو شب 11بج کر 10منٹ پر پولیس کالج پر حملے کی اطلاع ملی،آئی جی ایف سی - فائل فوٹو

کوئٹہ:آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل  شیرافگن نےکہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھااور ان کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل  شیرافگن نے کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شب 11بج کر 10منٹ پر پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی اطلاع ملی۔

اطلاع ملنے  کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس ٹریننگ کالج پہنچ کر کارروائی کاآغاز کردیا ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن 3گھنٹے میں مکمل کرلیا۔

میجر جنرل  شیرافگن نے مزید بتایا کہ 3دہشتگرد دیوار کود کر اندر آئے، 2نے خود کش حملہ کیا، ایک کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔