آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے
فائل فوٹوکوئٹہ:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے ۔ پولیس ٹریننگ کالج ،سول اسپتال اور سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کرکے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کریں گے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔
آرمی چیف سول اسپتال کوئٹہ اورسی ایم ایچ بھی جائیں گے، آرمی چیف اسپتال میں حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف کورہیڈکوارٹرزکوئٹہ بھی جائیں گے جہاں آرمی چیف کودہشتگردوں کیخلاف آپریشن اورانٹیلی جنس امورپربریفنگ دی جائے گی ۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔