دہشتگردی کےخاتمےتک جنگ جاری رہےگی، چوہدری نثار
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےسانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
اسلام آباد میں نیشنل پولیس ٹریننگ سینٹرمیں کمانڈنٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کراچی سے خیبرتک پولیس کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پرچم کو سربلند رکھا ہے۔
چوہدری نثارنےسانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیرداخلہ نے کہاکہ دہشت گرد پہلے پاکستان کے اندرسے کارروائیاں کرتے تھے، اب پاکستان سے باہرسے حملے کراتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداءء نے اپنے خون سے نیا باب لکھا ہے ،دشمن کمزورہوا ہے مگرختم نہیں ہوا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔