نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں،عمران خان
دو نومبرکا دھرنا کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا،عمران خان - فائل فوٹواسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں،2نومبرکا دھرنا کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
ارکان نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پرحملے کی مذمت کی اورفیصلہ کیا کہ عمران خان ایبٹ آبادجلسے کی بجائے کوئٹہ جائیں گے ۔
میڈیا کو بریفنگ میں عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم بتائیں کوئٹہ اسپتال دھماکے میں وکلا ءکے شہید ہونے پرکیا تحقیقات کرائیں ، عالمی فورمز پر وزیراعظم نے بھارتی مداخلت کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر میرجعفراورمیرصادق کو سامنے لایا جائے، 2نومبرکے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے ۔
عمران خان کہتے ہیں کہ تمام حکومت مشینری صرف وزیراعظم کی کرپشن بچانے میں لگی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ وزیردفاع صرف اپوزیشن پرالزام تراشی میں لگے ہیں ۔ سیکیورٹی لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کیا گیا ، کرپشن اوردہشتگردی کا گٹھ جوڑ ہے ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔