پشاور:تہکال سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا معمہ حل

شائع 26 اکتوبر 2016 06:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاورکے علاقے تہکال سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان افغانستان فرار ہوگئے ۔

 پولیس لائن پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او پشاور نے گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ، سی سی پی او نے مزید بتایا کہ غلام محمد نے اپنی بہن ،بہنوئی اور بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی اوردو بیٹیوں کو قتل کیا ۔

ملزمان نے قتل کے بعد لاشوں کو جلا کر ویرانے میں پھینک دیا ، پولیس نے  ملزم غلام محمد کے دو بھائیوں عزیز اللہ اور پیر محمد کو گرفتارکر لیا ہے ،جبکہ مرکزی ملزم غلام محمد ،بہن قدرجانہ اور بہنوئی نزیرخان افغانستان فرار ہو گئے ہیں۔