سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کا ایک اور زخمی چل بسا
فائل فوٹوکوئٹہ: سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کا ایک اور زخمی آج چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے جبکہ 121 زخمی اس وقت بھی زیرعلاج ہیں۔
جاں بحق ہونے والا شخص ساجد پاک فوج کا سپاہی تھا۔ پاک فوج کا سپاہی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہوا تھا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ذرائع کے مطابق سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زخمی ہونے والے افراد میں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔