سانحہ کوئٹہ، حکومت تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، سراج الحق
File Photoلاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ملک پر اسمگلروں اور شوگر مافیا نے قبصہ کررکھا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک پر کرپٹ، اسمگلرز اور شوگر مافیا کا راج ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ ہو جانا اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت سو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تیس اکتوبر کو ہونے والے مارچ کے ملکی سیاست پر دورس اثرات مرتب ہونگے۔ جماعت اسلامی مارچ میں ائندہ کے لایحہ عمل کا اعلان کریگی۔
پی ٹی ائی کے دو نومبر کے لاک ڈاون کے بارے می سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان سے مشاورت نہیں کی، یہ ان کااپنا فیصلہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی مدت پانچ کے بجائے چار سال ہونی چاہئے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔