خورشید شاہ پر ڈبل شاہ ہونے کا عمران خان کا الزام
File Photoاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کوڈبل شاہ قراردیتے ہوئے کہاہےکہ وزیراعلی پنجاب کا فرنٹ مین جاوید صادق اربوں کمیشن لے رہا ہے تاہم تحریک انصاف جمہوریت ڈی ریل نہیں کریگی۔
عمران خان نے اسلام آباد میں وکلاء سے خطاب میں کہاکہ شفاف انتخابات ہی جمہوریت کی بنیاد ہوتے ہیں، تمام ڈاکو اورچوراسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ خورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں جنہوں نے وزیراعظم سے مل کرنیب کا سربراہ بنایا حالانکہ دونوں کے نیب میں کیسز ہیں ۔
عمران خان نے اپنے کینسرہسپتال کا دفاع بھی کیا اور کہاکہ نواز شریف ہر جگہ فوج کو بدنام کررہے ہیں ، بعد میں کپتان نےبنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں کا کہاکہ قومی سلامتی پرخبرلیک کرنا سکیورٹی تھریٹ ہے ۔
دونومبرکے دھرنے کوروکنے کیلئے عدالتی حکم آنے کے امکان سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم کا احتساب یا استعفی، اس کے علاوہ کچھ بھی دھرنا نہیں روک سکتا، دو نومبر کو لاک ڈاؤن ہونا ہی ہے۔
کپتان نے دعویٰ کیاکہ علامہ طاہرالقادری کے ملک واپس آنے کا علم نہیں تاہم انکی جماعت ، دو نومبر کو بھرپور شریک ہوگی ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔