الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس غیرمؤثرقراردیدیا

شائع 27 اکتوبر 2016 07:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نااہلی ریفرنس غیرمؤثرقراردے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پرسماعت ہوئی ۔

 چیف الیکشن کمشنرسرداررضا نے درخواست گزاروحید کمال سے مکالمہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد ریفرنس غیرمؤثرہوچکا ہے ۔

 وحید کمال کی جانب سے ٹھوس دلائل نہ آنے پرالیکشن کمیشن نے ریفرنس غیرمؤثرقراردے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق وحید کمال کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرچکے ہیں۔