پنجاب:دفعہ 144نافذ،جلسے ،جلوس اور اسلحے کی نمائش پرپابندی عائد

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2016 06:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ہے ،جس کے تحت صوبے بھر میں جلسے، جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ،صوبے میں موجودہ حالات کے پیش نظر 30اکتوبر سے 8نومبر تک دفعہ 144نافذ رہے گی۔

جس کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات، جلسے جلوس، ریلیوں، اسلحے کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کی کاپی صوبے بھر کے ڈی سی اوز،آر پی اوز اور متعلقہ محکموں کو ارسال کردی گئی ہے۔