وزیرداخلہ کاخیبرپختونخوا کی رابطہ سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانےکاحکم
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خیبر پختونخوا سے رابطہ قائم کرنے والی سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ،صرف موٹروے پر رات گئے محدود رکاوٹ اس لئے کھڑی کی گئی تھیں کیونکہ گزشتہ شب تقریباً 900افراد پر مشتمل مسلح جتھے نے اسلام آباد آنے کی کوشش کی ۔
ترجمان کے مطابق ،اٹک پل پر روکنے پر مسلح جتھے کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران مقامی ایس ایچ او کو بھی زدوکوب کیا گیا،پولیس کی مزید کمک آنے پر مسلح افراد کا جتھا واپس چلا گیا۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔