تحریک انصاف کےرہنماعلی امین گنڈا پورگرفتار، گاڑی سے اسلحہ برآمد

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2016 09:52am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا۔

علی امین گنڈا پور اپنی گاڑی میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کیلئے بنی گالہ کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد اور ان کے ساتھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے آئے تھے۔

فوری کارروائی کرکے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہوگئے، پکڑے جانے والوں میں علی امین گنڈاپور بھی شامل ہیں۔

 ان کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے 5 کلاشنکوف، بلٹ پروف جیکٹس ، آنسو گیس کی شیلنگ کرنے والی بندوقیں، بڑی تعداد میں گولیاں اور دیگر اسلحہ شامل ہے،گاڑی سے پرندے شکار کرنے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے میڈیا کو ہنگامی نیوز بریفنگ میں کہاکہ پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کیلئے یہ ڈراما رچایا گیا ۔

شیرین مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر انتقامی ہتھکنڈے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہورہے ہیں ۔

http://www.dailymotion.com/video/x4zth2p