اسلام آباد:پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ،50افراد گرفتار
پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغے - فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد میں بنگش روڈ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے بعد بنی گالہ پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 50کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔
عمران خان کی کال کے بعد بنی گالہ جانے والے کارکنوں کو پولیس حراست میں لے رہی ہے ،بنگش روڈ کے ذریعے جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں اورپولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔
پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل داغے جس کی وجہ سے جنگل میں لگی جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور، عظمیٰ کارداراورمسرت چیمہ کوبھی روکا گیا چوہدری سرور انتظامیہ پر برستے رہے ۔
پاکستان چوک اور کلمہ چوک پر پولیس اور کارکنوں میں تصادم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔