سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع 11 نومبر 2016 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنرہاؤس کراچی میں تقریب حلف برداری ہوئی،سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سعید الزماں صدیقی نے بطورگورنر سندھ حلف اٹھایا،ان سے عہدے کا حلف جسٹس سجاد علی شاہ نے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تقریب میں شریک ہوئے،ون ٹو ون ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد پیش ی،تقریب میں وزراء، سیاسی شخصیات اورعمائدین نے بھی شرکت کی۔

چودہ سال بعد سندھ میں گورنر کی تبدیلی ہوئی ہے، سابق جسٹس سعید الزماں صدیقی سندھ کے 31ویں گورنر سندھ بن گئے۔